❮
❯
حدیث نمبر: 13751
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، قَالَ: ثنا أَبِي، قَالَ: ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو فِي الْحِجْرِ بِمَكَّةَ، فَسُئِلَ عَنِ الْخَمْرِ، فَقَالَ: سَأَلَنِي رَجُلٌ، فَقُلْتُ: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاذْهَبْ فَاسْأَلْهُ ثُمَّ ارْجِعْ فَأَخْبِرْنِي، فَسَأَلَهُ ثُمَّ رَجَعَ، فَأَخْبَرَنِي أنْهُ سَأَلَهُ، فَقَالَ: «هِيَ أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ وَأُمُّ الْفَوَاحِشِ، وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ تَرَكَ الصَّلَاةَ وَوَقَعَ عَلَى أُمِّهِ وَعَمَّتِهِ وَخَالَتِهِ»
ترجمہ

عتاب بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں مکہ میں حجر (حطیم) کے اندر سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ان سے شراب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: مجھ سے ایک آدمی نے پوچھا تو میں نے کہا: یہ رسول اللہ ﷺ ہیں، جاؤ اور ان سے پوچھو، پھر واپس آ کر مجھے بتاؤ۔ چنانچہ اس نے آپ ﷺ سے پوچھا، پھر واپس آیا اور مجھے بتایا کہ اس نے آپ ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ سب سے بڑا کبیرہ گناہ اور بے حیائی کی جڑ ہے، اور جو شراب پیتا ہے وہ نماز چھوڑ دیتا ہے اور اپنی ماں، پھوپھی اور خالہ سے (بھی) بدکاری کر بیٹھتا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13751
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 62، حدیث 154