المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن أبي مالك القرظي باب: سیدنا ثعلبہ بن ابی مالک قرظی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1374
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، مَوْلَى مُزَيْنَةَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا ضَرَرَ، وَلَا ضِرَارَ»
وَأَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «قَضَى فِي مَشَارِبِ النَّخْلِ بِالسَّيْلِ الْأَعْلَى، عَلَى الْأَسْفَلِ، يَشْرَبُ الْأَعْلَى، وَيَدُورُ الْمَاءُ إِلَى الْكَثِيرِ، ثُمَّ يَسْرَحُ الْمَاءُ إِلَى الْأَسْفَلِ، وَكَذَلِكَ حَتَّى يَنْقَضِيَ الْحَوَائِطُ، ويَفْنَى الْمَاءُ»ترجمہ
سیدنا ثعلبہ بن ابی مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”نہ خود نقصان اٹھاؤ اور نہ کسی کو نقصان پہنچاؤ۔“
اور رسول اللہ ﷺ نے کھجوروں کی سینچائی کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ اوپر کی طرف سے آنے والے سیلابی پانی سے پہلے اوپر والا سیراب کرے، پھر پانی زیادہ (سطح) کی طرف گھومے، پھر پانی نیچے کی طرف چھوڑا جائے، اور اسی طرح یہاں تک کہ باغات ختم ہو جائیں اور پانی ختم ہو جائے۔