المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الحصين، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوحصین کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13722
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ: ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى مَجْلِسَيْنِ، أَحَدُ الْمَجْلِسَيْنِ يَدْعُونَ اللهَ وَيَرْغَبُونَ إِلَيْهِ، وَالآخَرُ يَتَعَلَّمُونَ الْفِقْهَ وَيُعَلِّمُونَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كِلَا الْمَجْلِسَيْنِ عَلَى خَيْرٍ، أَحَدُهُمَا أَفْضَلُ مِنَ الْآخَرِ، أَمَا هَؤُلَاءِ فَيَدْعُونَ اللهَ وَيَرْغَبُونَ إِلَيْهِ، إِنْ شَاءَ أَعْطَاهُمْ وَإِنْ شَاءَ مَنَعَهُمْ، وَأَمَّا هَؤُلَاءِ فَيَتَعَلَّمُونَ وَيُعَلِّمُونَ الْجَاهِلَ، وَإِنَّمَا بُعِثْتُ مُعَلِّمًا، وَهَؤُلَاءِ أَفْضَلُ» . وَأَتَاهُمْ حَتَّى جَلَسَ إِلَيْهِمْترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مجلس اللہ سے دعا کر رہی تھی اور اس کی طرف رغبت کر رہی تھی، اور دوسری فقہ سیکھ اور سکھا رہی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”دونوں مجلسیں خیر پر ہیں، البتہ ان میں سے ایک دوسری سے افضل ہے، رہے یہ لوگ تو یہ اللہ سے دعا کرتے ہیں اور اس کی طرف رغبت کرتے ہیں، چاہے تو وہ انہیں عطا کرے اور چاہے تو روک لے، اور رہے یہ لوگ تو یہ سیکھتے ہیں اور جاہل کو سکھاتے ہیں، اور میں تو معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں، اور یہ لوگ افضل ہیں۔“ پھر آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے ساتھ بیٹھ گئے۔