المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13701
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُيَيٌّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي لِلنَّاسِ صَلَاةَ الظُّهْرِ، فَتَفَلَ فِي الْقِبْلَةِ وَهُوَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ، فَلَمَّا كَانَ صَلَاةُ الْعَصْرِ أَرْسَلَ إِلَى آخَرَ، فَأَشْفَقَ الرَّجُلُ الْأَوَّلُ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولُ أَنَزَلَ فيَّ؟، قَالَ: «لَا، وَلَكِنَّكَ تَفَلْتَ بَيْنَ يَدَيْكَ، وَأَنْتَ تَؤُمُّ النَّاسَ، فَآذَيْتَ اللهَ وَمَلَائِكَتَهُ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائے، تو اس نے نماز پڑھاتے ہوئے قبلہ کی طرف تھوک دیا۔ جب عصر کی نماز کا وقت ہوا تو آپ ﷺ نے دوسرے شخص کو بھیجا، پہلا شخص گھبرا گیا اور نبی کریم ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میرے بارے میں کچھ نازل ہوا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، لیکن تم نے اپنے سامنے تھوک دیا جبکہ تم لوگوں کی امامت کر رہے تھے، تو تم نے اللہ اور اس کے فرشتوں کو تکلیف پہنچائی۔“