المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13700
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُيَيٌّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفٌ يُرَى ظَاهِرُهَا مِنْ بَاطِنِهَا وَبَاطِنُهَا مِنْ ظَاهِرِهَا» ، قَالَ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللهِ؟، قَالَ: «لِمَنْ أَلَانَ الْكَلَامَ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَبَاتَ قَائِمًا وَالنَّاسُ نِيَامٌ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایسے بالاخانے ہیں کہ ان کا ظاہر باطن سے اور باطن ظاہر سے دکھائی دیتا ہے۔“ ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یہ کن کے لیے ہیں، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے لیے جو نرم گفتگو کریں، کھانا کھلائیں، اور رات کو نماز میں کھڑے رہیں جب لوگ سوئے ہوں۔“