المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عبد الرحمن الحبلي، عن عبد الله بن عمرو باب: ابوعبدالرحمن حبلی کی سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13698
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُيَيٌّ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمُؤَذِّنِينَ يَفْضُلُونَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ كَمَا يَقُولُونَ وَإِذَا انْتَهَيْتَ فَسَلْ تُعْطَهْ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: مؤذن ہم پر فضیلت لے جاتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی وہی کہو جو وہ کہتے ہیں، اور جب ختم کرو تو مانگو، تمہیں دیا جائے گا۔“