حدیث نمبر: 13659
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ح وَحَدَّثَنَا حَفْصٌ الرَّقِّيُّ، قَالَ: ثنا قَبِيصَةُ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيَأْتِيَنَّ عَلَى أُمَّتِي مَا أَتَى عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، لَوْ كَانَ فِيهِمْ مَنْ يَأْتِي أُمَّهُ عَلَانِيَةً كَانَ فِيهِمْ مَنْ يَأْتِي أُمَّهُ عَلَانِيَةً حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ. وَإِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ افْتَرَقُوا عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً. وَإِنَّ أُمَّتِي سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثَلَاثَةٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ مَنْ هُمْ؟ قَالَ: «مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت پر وہی کچھ آ کر رہے گا جو بنی اسرائیل پر آیا، اگر ان میں کوئی اپنی ماں سے علانیہ بدکاری کرنے والا ہوتا تو میری امت میں بھی ایسا کوئی ضرور ہوگا، جیسے جوتی جوتی کے برابر ہوتی ہے۔ اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور میری امت عنقریب تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، ان سب کا ٹھکانہ جہنم ہے سوائے ایک فرقے کے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ، وہ کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس راستے پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13659
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 30، حدیث 62