حدیث نمبر: 13660
حَدَّثَنَا هَارُونُ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: ثنا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَنْكِحُوا النِّسَاءَ بِحَسَبِهِنَّ، فَعَسَى حَسَبُهُنَّ أنْ يُؤْذِيَهُنَّ، وَلَا تَنْكِحُوهُنَّ لِأَمْوَالِهِنَّ، فَعَسَى أَمْوَالُهُنَّ أَنْ يُطْغِيَهُنَّ، فَلَأَمَةٌ سَوْدَاءُ خَرْمَاءُ ذَاتُ دَيْنٍ أَفْضَلُ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں سے ان کے حسب و نسب کی وجہ سے نکاح نہ کرو، کیونکہ ممکن ہے ان کا حسب انہیں نقصان پہنچائے، اور نہ ان کے مال کی خاطر ان سے نکاح کرو، کیونکہ ممکن ہے ان کا مال انہیں سرکشی میں مبتلا کر دے، بلکہ ایک کالی، ناک کٹی، مگر دین دار لونڈی بھی افضل ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13660
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 30، حدیث 63