حدیث نمبر: 13658
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُؤْتَى بِرَجُلٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمِيزَانِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِتِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ سِجِلًّا كُلُّ سِجِلٍّ مِنْهَا مَدُّ الْبَصَرِ فِيهَا ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، فَتُوضَعُ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ، ثُمَّ يُؤْتَى بِقِرْطَاسٍ مِثْلِ هَذَا» وَأَشَارَ بِيَدِهِ وَأَمْسَكَ بِإِبْهَامِهِ «فِيهَا شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَتُوضَعُ فِي الْكِفَّةِ، فَتَرْجَحُ بِذُنُوبِهِ وَخَطَايَاهُ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا، پھر ترازو لایا جائے گا، پھر ننانوے رجسٹر لائے جائیں گے، جن میں سے ہر رجسٹر حد نگاہ تک پھیلا ہوگا، ان میں اس کے گناہ اور خطائیں ہوں گی، تو انہیں ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے گا، پھر اس جیسا ایک پرچہ لایا جائے گا“ اور آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور اپنے انگوٹھے سے پکڑا، ”جس میں ‘اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں’ لکھا ہوگا، تو اسے دوسرے پلڑے میں رکھا جائے گا، پس وہ اس کے گناہوں اور خطاؤں پر بھاری پڑ جائے گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13658
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 29، حدیث 61