المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن الحكم الليثي باب: سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1365
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَهَبْنَاهَا فَنَصَبْنَا قُدُورَنَا، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ»ترجمہ
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں دشمن کی بکریاں ملیں تو ہم نے انہیں لوٹ لیا اور اپنی ہانڈیاں چڑھا دیں، تو نبی کریم ﷺ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے، آپ ﷺ نے حکم دیا اور انہیں الٹ دیا گیا، پھر فرمایا: ”لوٹ کا مال حلال نہیں ہے۔“