المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن الحكم الليثي باب: سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1364
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ سُفْيَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْجَهْمِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ» ، فَانْتَهَبَ قَوْمٌ غَنَمًا فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْفِئُوا الْقُدُورَ وَمَا فِيهَا»ترجمہ
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”لوٹ کا مال حلال نہیں ہے“، پھر کچھ لوگوں نے بکریاں لوٹ لیں تو انہیں اس کی خبر دی گئی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہانڈیاں اور جو کچھ ان میں ہے، الٹ دو۔“