المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثعلبة بن الحكم الليثي باب: سیدنا ثعلبہ بن حکم لیثی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1363
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَفَّانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَعْلَبَةَ بْنَ الْحَكَمِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّا لَا نَأْكُلُ النُّهْبَةَ، فَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ» ، قُلْتُ لِسِمَاكٍ: مَا هَذِهِ النُّهْبَةُ الَّتِي نَهَى عَنْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قَالَ ثَعْلَبَةُ: هِي غَنَمٌ انْتَهَبُوها يَوْمَ خَيْبَرَ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْفِئُوا الْقُدُورَ»ترجمہ
سماک بن حرب بیان کرتے ہیں: میں نے ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”ہم لوٹ کا مال نہیں کھاتے، کیونکہ وہ حلال نہیں ہے۔“
میں نے سماک سے پوچھا: یہ لوٹ کیا تھا جس سے نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: ثعلبہ نے بتایا کہ یہ کچھ بکریاں تھیں جنہیں لوگوں نے خیبر کے دن تقسیم سے پہلے لوٹ لیا تھا، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہانڈیاں الٹ دو۔“