المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمرو بن دينار، عن ابن عمر باب: عمرو بن دینار کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْكِنْدِيُّ الْبَصْرِيُّ، قَالُوا: ثنا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ زِيَادٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ، قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَالِي أَرَاكَ لَا تَمَسُّ مِنَ الْأَرْكَانَ إِلَّا الرُّكْنَ الْيَمَانِيَّ، وَالْحَجَرَ الْأَسْوَدَ؟، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَمْسَحُ غَيْرَهُمَا»
قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَالِي أَرَاكَ لَا تَلْبَسُ غَيْرَ النِّعَالِ السِّبْتِيَّةِ؟ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يَلْبَسُ غَيْرَهَا»
قُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَالِي أَرَاكَ لَا تُلَبِّي حَتَّى تَسْتَوِيَ بِكَ رَاحِلَتُكَ؟ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ»عمرو بن دینار بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی زرد رنگ کرتے دیکھا۔ میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ رکن یمانی اور حجر اسود کے سوا کسی اور کونے کو نہیں چھوتے؟ فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ ان دونوں کے سوا کسی اور کونے کو نہیں چھوتے تھے۔“
میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ سبتی (رنگے ہوئے چمڑے کی) چپلوں کے سوا کچھ نہیں پہنتے؟ فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ ان کے سوا کچھ نہیں پہنتے تھے۔“
میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا بات ہے میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس وقت تک تلبیہ نہیں پکارتے جب تک آپ کی سواری آپ کو لے کر سیدھی کھڑی نہ ہو جائے؟ فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا۔“