حدیث نمبر: 1355
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كَانَتْ يَهُودُ تَقُولُ إِنْ أُهْلِكَ لَهُمْ صَبِيٌّ صَغِيرٌ، قَالُوا: هُوَ صِدِّيقٌ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " كَذَبَتْ يَهُودُ مَا مِنْ نَسَمَةٍ يَخْلُقُهَا اللهُ، فِي بَطْنِ أُمِّهِ إِلَّا أَنَّهُ شَقِيٌّ، وَسَعِيدٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ ذَلِكَ هَذِهِ الْآيَةَ {هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَأَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ، وَإِذْ أَنْتُمْ أَجَنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ} [النجم: ٣٢] " الْآيَةَ كُلَّهَا
ترجمہ

سیدنا ثابت بن حارث انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہود کہا کرتے تھے کہ اگر ان کا کوئی چھوٹا بچہ فوت ہو جائے تو کہتے: وہ صدیق (نیک) ہے۔ یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہود نے جھوٹ کہا، جو جان بھی اللہ اپنی ماں کے پیٹ میں پیدا کرتا ہے وہ بدبخت یا نیک بخت ہوتی ہے۔“ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”وہی تمہیں زیادہ جاننے والا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا، اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں جنین تھے“ [سورۃ النجم: 32] پوری آیت۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الثاء / حدیث: 1355
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 81، حدیث 1368