المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن ابن عمر باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَخَلَفُ بْنُ عَمْرٍو الْعُكْبَرِيُّ، قَالَا: ثنا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لَقَدْ أَتَى عَلَيْنَا زَمَانٌ، وَمَا يَرَى أَحَدُنَا أَنَّهُ أَحَقُّ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِآخِرِهِ أَصْبَحْنَا وَالدِّينَارُ وَالدِّرْهَمُ أَحَبُّ إِلَى أَحَدِنَا مِنْ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِذَا ضَنَّ النَّاسُ بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ، وَتَبَايَعُوا بِالْعِينَةِ، وَتَبِعُوا أَذْنَابَ الْبَقَرِ أَرْسَلَ اللهُ عَلَيْهِمْ ذُلًّا لَا يَرْفَعُهُ عَنْهُمْ حَتَّى يُرَاجِعُوا دِينَهُمْ»سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم پر ایک زمانہ ایسا گزرا کہ ہم میں سے کوئی یہ نہیں سمجھتا تھا کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی نسبت دینار و درہم کا زیادہ حق دار ہے، یہاں تک کہ جب ہم اس کے آخر میں پہنچے تو آخر میں ہم اس حال میں صبح کرنے لگے کہ دینار و درہم ہم میں سے کسی کو اپنے مسلمان بھائی سے زیادہ محبوب ہیں، اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جب لوگ دینار و درہم میں بخل کرنے لگیں، اور عینہ کی تجارت کرنے لگیں، اور مویشیوں کی دموں کے پیچھے لگ جائیں، تو اللہ تعالیٰ ان پر ایسی ذلت بھیجے گا جسے وہ ان سے اس وقت تک نہیں اٹھائے گا جب تک وہ اپنے دین کی طرف نہ لوٹیں۔“