المعجم الكبير للطبراني
باب الثاء— حرف ثا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ثابت بن وديعة الأنصاري ويقال ثابت بن زيد بن وديعة بن خذام ويقال ثابت بن زيد يكنى أبا سعد باب: سیدنا ثابت بن ودیعہ انصاری رضی اللہ عنہ، اور ثابت بن زید بن ودیعہ بن خذام بھی کہا جاتا ہے، اور ثابت بن زید بھی، کنیت ابوسعد
حدیث نمبر: 1352
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَفَّانُ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِضِبَابٍ قَدِ احْتَرَشَهَا فَجَعَلَ يُقَلِّبُ ضَبًّا مِنْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: «أُمَّةٌ مُسِخَتْ» ، وَأَكْبَرُ عِلْمِي، أَنَّهُ قَالَ: «مَا أَدْرِي مَا فَعَلَتْ، وَمَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا»ترجمہ
ایک شخص جو بنو فزارہ سے تھا، نبی کریم ﷺ کے پاس گوہیں لے کر آیا جو اس نے پکڑی تھیں، آپ ﷺ ان میں سے ایک گوہ کو اپنے سامنے الٹ پلٹ کرنے لگے، پھر فرمایا: ”یہ ایک ایسی امت ہے جس کی صورت مسخ کر دی گئی تھی“، اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”مجھے نہیں معلوم کہ اس کا کیا ہوا، اور نہیں معلوم شاید یہ بھی اسی میں سے ہو۔“