المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
صدقة بن يسار المكي، عن ابن عمر باب: صدقہ بن یسار مکی کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13515
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا رَبَاحُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ يَسَارٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اعْتَكَفَ، وَخَطَبَ النَّاسَ , فَقَالَ: «إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ فَيَعْلَمُ أَحَدُكُمْ بِمَا يُنَاجِي رَبَّهُ، وَلَا يَجْهَرْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ بِالْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اعتکاف کیا اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، تو تم میں سے ہر ایک کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنے رب سے کیا سرگوشی کر رہا ہے، اور تم میں سے کوئی نماز میں قرأت کرتے ہوئے دوسرے پر آواز بلند نہ کرے۔“