المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عمر باب: مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13451
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: صَحِبْتُ ابْنَ عُمَرَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَلَمْ أَسْمَعْهُ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا حَدِيثًا وَاحِدًا قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ مِنَ الشَّجَرَةِ شَجَرَةً، مَثَلُهَا مَثَلُ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ» ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ هِيَ النَّخْلَةُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا أَنَا أَصْغَرُ الْقَوْمِ فَسَكَتُّترجمہ
راوی بیان کرتے ہیں: میں نے مکہ سے مدینہ تک ابن عمر رضی اللہ عنہما کی رفاقت کی، اور میں نے انہیں رسول اللہ ﷺ سے صرف ایک ہی حدیث بیان کرتے سنا۔ انہوں نے فرمایا: ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”درختوں میں ایک درخت ایسا ہے جس کی مثال مسلمان آدمی جیسی ہے۔“ میں نے کہنا چاہا کہ وہ کھجور کا درخت ہے، پھر میں نے دیکھا تو میں سب سے چھوٹا تھا، اس لیے خاموش رہا۔