المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عمر باب: مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13429
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الْقَتَّاتِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَثَوَّبَ رَجُلٌ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ , فَقَالَ: «بِدْعَةٌ اخْرُجْ بِنَا فَإِنَّ هَذِهِ بِدْعَةٌ»ترجمہ
مجاہد بیان کرتے ہیں: میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ایک آدمی نے ظہر اور عصر میں تثویب کی (اذان کے بعد دوبارہ پکارا) تو انہوں نے فرمایا: ”یہ بدعت ہے، ہمیں یہاں سے لے چلو، یہ بدعت ہے۔“