المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عمر باب: مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13425
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: ثنا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي يَحْيَى الْقَتَّاتِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ أَهْلَ النَّارِ يُعَظَّمُونَ فِي النَّارِ حَتَّى يَصِيرَ مَا بَيْنَ شَحْمَةِ أُذِنِ أَحَدِهِمْ إِلَى عَاتِقِهِ مَسِيرَةَ سَبْعِ مِائَةِ عَامٍ، وَغِلَظُ جِلْدِ أَحَدِهِمْ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا وَضِرْسُهُ أَعْظَمَ مِنْ جَبَلِ أُحُدٍ» وَلَفْظُهُمَا وَاحِدٌترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جہنمیوں کو آگ میں بڑا کر دیا جائے گا، یہاں تک کہ ان میں سے ایک کے کان کی لو سے اس کے کندھے تک کا فاصلہ سات سو سال کی مسافت کے برابر ہو جائے گا، اور اس کی کھال کی موٹائی چالیس ہاتھ ہو گی، اور اس کی داڑھ احد پہاڑ سے بڑی ہو گی۔“ اور دونوں راویوں کے الفاظ ایک جیسے ہیں۔