المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مجاهد، عن ابن عمر باب: مجاہد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13415
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَمْنَعُوا النِّسَاءَ الْمَسَاجِدَ بِاللَّيْلِ» فَقَالَ ابْنُهُ: وَاللهِ لَنَمْنَعُهُنَّ فَمَدَّ يَدَهُ فَلَطَمَهُ، وَقَالَ: «أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَقُولُ مَا تَقُولُ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کو رات کے وقت مسجدوں سے مت روکو۔“ تو ان کے بیٹے نے کہا: اللہ کی قسم! ہم انہیں ضرور روکیں گے۔ اس پر انہوں نے ہاتھ بڑھا کر اسے تھپڑ مارا اور فرمایا: ”میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث سناتا ہوں اور تم یہ کہتے ہو؟“