المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
محمد بن زيد، عن ابن عمر باب: محمد بن زید کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13279
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَقَالَ: «أَلَا إِنَّ اللهَ حَرَّمَ عَلَيْكُمْ دِمَاءَكُمْ، وَأَمْوَالَكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا، أَلَا هَلْ بَلَّغْتُ؟» ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: «اللهُمَّ اشْهَدْ» ، قَالَ: ذَلِكَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: «انْظُرُوا لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع میں انہیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”سن لو! اللہ نے تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اسی طرح حرام کیے ہیں جیسے تمہارے اس دن کی، تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینے میں حرمت ہے۔ سن لو! کیا میں نے پہنچا دیا؟“ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اللہ! گواہ رہ۔“ یہ آپ ﷺ نے تین بار فرمایا، پھر فرمایا: ”دیکھو، میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگے۔“