المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد بن جريج، عن ابن عمر باب: عبید بن جریج کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13261
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ السَّرْحِيُّ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَلَيْهِ جُبَّةٌ سِيَرَاءَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ» ، قَالُوا: مَنْ يُشْبِهُهُ؟ قَالَ: «عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيُّ، وَرَأَيْتُ مُوسَى بْنَ عِمْرَانَ رَجُلًا آدَمَ ضَرْبًا مِنَ الْقَوْمِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَرَأَيْتُ الدَّجَّالَ» قُلْنَا: مَنْ يُشْبِهُهُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «عَبْدُ الْعُزَّى بْنُ قَطَنٍ الْمُصْطَلِقِيُّ»ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھا، ان پر ایک دھاری دار جبہ تھا اور وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔“ صحابہ نے پوچھا: وہ کس سے مشابہ تھے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عروہ بن مسعود ثقفی سے، اور میں نے موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو دیکھا، وہ گندمی رنگ کے، قوم میں سے ایک مضبوط جسم کے آدمی تھے، گویا کہ وہ شنوءہ قبیلے کے مردوں میں سے ہوں، اور میں نے دجال کو بھی دیکھا۔“ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کس سے مشابہ تھا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عبدالعزیٰ بن قطن مصطلقی سے۔“