المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمر بن كثير بن أفلح، عن ابن عمر باب: عمر بن کثیر بن افلح کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13232
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " فِي الضَّالَّةِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكِ وَسُلْطَانِكَ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ گمشدہ چیز کے بارے میں یہ دعا فرماتے تھے: ”اے اللہ! اے گمشدہ چیز کو لوٹانے والے، اور گمراہی سے ہدایت دینے والے، تو گمراہی سے ہدایت دیتا ہے، اپنی قدرت اور اپنے اقتدار سے میری گمشدہ چیز مجھے واپس لوٹا دے، کیونکہ یہ تیری عطا اور تیرے فضل میں سے ہے۔“