المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مصعب بن سعد، عن ابن عمر باب: مصعب بن سعد کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13209
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ: يَا ابْنَ عُمَرَ أَلَا تَدْعُو لِي، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ اللهَ لَا يَقْبَلُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ، وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ» وَقَدْ كُنْتَ عَلَى الْبَصْرَةِترجمہ
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما عبداللہ بن عامر کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے، تو اس نے کہا: اے ابن عمر! کیا آپ میرے لیے دعا نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: اللہ بغیر طہارت کے نماز قبول نہیں فرماتا، اور نہ ہی ناجائز مال کے صدقے کو قبول فرماتا ہے“ - جبکہ تم بصرہ کے حاکم رہے ہو۔