المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13176
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا كَثِيرُ بْنُ قُنْبُرٍ، قَالَ: سَأَلْنَا سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ عَنْ صَلَاةِ أَبِيهِ فِي السَّفَرِ، وَأَخْبَرَنِي عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْأَمْرُ يَخْشَى فَوْتَهُ فَلْيُصَلِّ هَذِهِ الصَّلَاةَ» - يَعْنِي الْجَمْعَ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ -ترجمہ
کثیر بن قنبر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہم نے سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے ان کے والد (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما) کی سفر کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے مجھے اپنے والد سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو ایسا معاملہ درپیش ہو جس کے فوت ہو جانے کا خدشہ ہو تو وہ یہ نماز پڑھے“ - یعنی دو نمازوں کو جمع کرنا۔