المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13170
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّرَائِفِيُّ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ وَرَجُلٌ يُقَلِّبُ الْحَصَا بِيَدِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الْتَفَتَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: «أَيُّكُمُ الْمُقَلِّبُ الْحَصَا بِيَدِهِ؟» ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ لَهُ: «حَظُّكَ مِنْ صَلَاتِكَ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز میں تھے اور ایک شخص اپنے ہاتھ سے کنکریاں الٹ پلٹ رہا تھا، جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”تم میں سے کنکریاں الٹنے والا کون ہے؟“ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا: میں ہوں، یا رسول اللہ۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”یہی تمہاری نماز کا حصہ ہے۔“