حدیث نمبر: 13150
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ مُوسَى الْوَاسِطِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا غِيَاثُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَشْعَبَ الطَّامِعِ بْنِ أَبِي حُمَيْدَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللهِ أَسْأَلُهُ، فَأَشْرَفَ عَلَيَّ مِنْ خَوْخَةٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ يَا أَشْعَبُ لَا تَسَلْ فَإِنَّ أَبِي حَدَّثَنِي عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيَجِيئَنَّ أَقْوَامٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَيْسَتْ فِي وُجُوهِهِمْ مُزْعَةٌ مِنْ لَحْمٍ قَدْ أَخْلَقُوهَا»
ترجمہ

اشعب بیان کرتے ہیں: میں سالم بن عبداللہ کے پاس کچھ پوچھنے گیا تو انہوں نے ایک کھڑکی سے جھانک کر فرمایا: ”افسوس ہو تم پر اے اشعب! مت پوچھو، کیونکہ مجھے میرے والد نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن کچھ لوگ اس حال میں آئیں گے کہ ان کے چہروں پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہو گا، وہ اسے (سوال کرتے کرتے) گھسا چکے ہوں گے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13150
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 310، حدیث 13207