المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13117
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَمْ يَنْظُرِ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدُ ذَاكَ أَوْ ذَلِكَ مِنْهُ، قَالَ: «لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَاءَ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اپنا کپڑا تکبر سے گھسیٹے، اللہ قیامت کے دن اس کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا۔“ اس پر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہبند کا ایک پلو خود بخود لٹک جاتا ہے، الا یہ کہ میں اس کا خاص خیال رکھوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم ان میں سے نہیں ہو جو تکبر سے ایسا کرتے ہیں۔“