حدیث نمبر: 13113
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، أنا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ الْكَلْبِيِّ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا كُنَّا نَدْعُوهُ إِلَّا زَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ حَتَّى نَزَلَ الْقُرْآنُ: {ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ} [الأحزاب: ٥] "
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم ﷺ کے آزاد کردہ غلام زید بن حارثہ کلبی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”ہم انہیں زید بن محمد کے سوا کسی اور نام سے نہیں پکارتے تھے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: انہیں ان کے (حقیقی) باپوں کی طرف منسوب کر کے پکارو، یہی اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے“ [سورۃ الاحزاب: 5]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 13113
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 298، حدیث 13170