المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سالم عن ابن عمر باب: سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو شُبَيْلٍ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً، أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَا يَقْرَآنِ بِهِمَا، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ وَأُنْسِيَ، فَالْهَوْا عَنْهَا» فَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَؤُهَا، {مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا} [البقرة: ١٠٦] بِضَمِّ النُّونِ خَفِيفَةً "سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ انصار کے دو آدمیوں نے ایک سورت پڑھی جو رسول اللہ ﷺ نے انہیں پڑھائی تھی، اور وہ اسے پڑھا کرتے تھے۔ ایک رات وہ نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو اس میں سے ایک حرف بھی یاد نہ آ سکا۔ صبح ہوئی تو دونوں رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے اور آپ ﷺ سے یہ بات ذکر کی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ ان آیات میں سے ہے جو منسوخ اور بھلا دی گئیں، سو اس سے دل نہ لگاؤ۔“ زہری رحمہ اللہ اسے یوں پڑھا کرتے تھے: ”مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا“ (ہم جو آیت منسوخ کر دیں یا اسے بھلا دیں) [سورۃ البقرۃ: 106] نون کے پیش اور تخفیف کے ساتھ۔