المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 13011
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، اشْتَكَى فَاشْتُرِيَ لَهُ عُنْقُودُ عِنَبٍ بِدِرْهَمٍ، فَجَاءَ مِسْكِينٌ , فَقَالَ: «أَعْطُوهُ إِيَّاهُ» فَخَالَفَ إِنْسَانٌ فَاشْتَرَاهُ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ , ثُمَّ جَاءَ بِهِ إِلَيْهِ، فَجَاءَه الْمِسْكِينُ يَسْأَلُ، فَقَالَ: اعْطُوهُ إِيَّاهُ، فَخَالَفَ إِنْسَانٌ إِلَيْهِ، فَاشْتَرَاهُ مِنْهُ بِدِرْهَمٍ، فَأَرَادَ أَنْ يَرْجِعَ حَتَّى مُنِعَ «وَلَوْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ بِذَلِكَ الْعُنْقُودِ مَا ذَاقَهُ»ترجمہ
نافع بیان کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما بیمار ہوئے تو ان کے لیے ایک درہم کا انگور کا خوشہ خریدا گیا، اتنے میں ایک مسکین آ گیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسے دے دو۔“ ایک شخص نے آگے بڑھ کر اسے ایک درہم میں اس سے خرید لیا، پھر وہ اسے (ابن عمر کے پاس) لے آیا۔ پھر وہی مسکین دوبارہ مانگنے آیا تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اسے دے دو۔“ ایک شخص نے پھر آگے بڑھ کر اسے ایک درہم میں اس سے خرید لیا، مسکین نے واپس آنے کا ارادہ کیا مگر روک دیا گیا۔ ”اور اگر ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اس خوشے کا حال معلوم ہو جاتا تو وہ اسے کبھی نہ چکھتے۔“