المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12989
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ مِهْرَانَ النَّاقِدُ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: «إِنْ كَانَ ابْنُ عُمَرَ لَيُقْسِمُ فِي الْمَجْلِسِ الْوَاحِدِ ثَلَاثِينَ أَلْفًا مَا يَأْتِي عَلَيْهِ شَهْرٌ مَا يَأْكُلُ فِيهِ مُزْعَةً مِنْ لَحْمٍ» قَالَ بُرْدٌ: قُلْتُ لِنَافِعٍ: هَلْ كَانَ يَأْكُلُ اللَّحْمَ؟ قَالَ: «كَانَ إِذَا صَامَ أَوْ سَافَرَ فَإِنَّهُ أَكْثَرُ طَعَامِهِ»ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک ہی مجلس میں تیس ہزار درہم بانٹ دیا کرتے تھے، جبکہ ان پر ایک مہینہ ایسا نہ گزرتا کہ وہ گوشت کا ایک ٹکڑا بھی کھاتے۔ برد کہتے ہیں: میں نے نافع سے پوچھا: کیا وہ گوشت کھاتے تھے؟ انہوں نے کہا: جب وہ روزہ رکھتے یا سفر کرتے تو گوشت ہی ان کی زیادہ تر خوراک ہوتی۔