المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12987
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: «أَنَّهُ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ صَلَاةً» ، ثُمَّ يَقُولُ: «يَا نَافِعُ أَسْحَرْنَا؟» فَيَقُولُ: لَا، «فَيُعَاوِدُ الصَّلَاةَ» ، ثُمَّ يَقُولُ: «يَا نَافِعُ أَسْحَرْنَا؟» فَأَقُولُ: نَعَمْ «فَيَقْعُدُ فَيَسْتَغْفِرُ وَيَدْعُو حَتَّى يُصْبِحَ»ترجمہ
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رات کو نماز کے ذریعے زندہ رکھتے، پھر کہتے: ”اے نافع! کیا سحری کا وقت آ گیا؟“ میں کہتا: نہیں، تو وہ دوبارہ نماز میں مشغول ہو جاتے، پھر کہتے: ”اے نافع! کیا سحری کا وقت آ گیا؟“ تو میں کہتا: جی ہاں، تو وہ بیٹھ جاتے اور استغفار اور دعا کرتے رہتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی۔