المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ذكر سنه ووفاته باب: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی عمر اور وفات کا بیان
حدیث نمبر: 12983
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ: لِمَوْلًى لِابْنِ عُمَرَ كَيْفَ كَانَ مَوْتُ ابْنِ عُمَرَ؟ قَالَ: " أَصَابَهُ رُمْحُ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ فِي رِجْلِهِ فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْحَجَّاجُ يَعُودُهُ فَقَالَ: لَوْ أَعْلَمُ الَّذِي أَصَابَكَ لَضَرَبْتُ عُنُقَهُ، قَالَ: أَنْتَ الَّذِي أَصَبْتَنِي، قَالَ: كَيْفَ؟ قَالَ: يَوْمَ أَدْخَلْتَ حَرَمَ اللهِ السِّلَاحَ "ترجمہ
عطیہ بیان کرتے ہیں: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک غلام سے پوچھا: ابن عمر رضی اللہ عنہما کی وفات کیسے ہوئی؟ اس نے کہا: ”شام کے ایک شخص کے نیزے نے ان کی ٹانگ میں زخم لگایا، تو حجاج ان کی عیادت کے لیے آیا اور کہا: اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ تمہیں کس نے زخمی کیا تو میں اس کی گردن اڑا دوں۔ انہوں نے کہا: تم ہی نے مجھے زخمی کیا ہے۔ اس نے پوچھا: کیسے؟ انہوں نے فرمایا: جس دن تم نے اللہ کے حرم میں ہتھیار داخل کیے۔“