المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شهر بن حوشب، عن ابن عباس باب: شہر بن حوشب کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ، حَدَّثَنِي شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ رَجَعَ مِنْهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ» قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: «شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ»سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص شراب پیے وہ چالیس دن تک ناپاک رہتا ہے، اگر وہ اس سے توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، اگر وہ دوبارہ لوٹے تو پھر ناپاک ہو جاتا ہے، پھر اگر توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، پھر اگر لوٹے تو چالیس دن تک دوبارہ ناپاک ہو جاتا ہے، پھر اگر اس سے توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، لیکن اگر پھر بھی وہ اس کی طرف لوٹ جائے تو اللہ پر یہ حق بن جاتا ہے کہ وہ اسے ’ردغۃ الخبال‘ سے پلائے۔“ لوگوں نے پوچھا: اے ابو العباس! ردغۃ الخبال کیا ہے؟ فرمایا: ”جہنمیوں کی چربی اور پیپ۔“