المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو جمرة، عن ابن عباس باب: ابوجمرہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12911
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، وَأَبُو شُعَيْبِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، قَالُوا: ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، قَالَ: كُنْتُ أَدْفَعُ الزِّحَامَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَاحْتُبِسْتُ عَنْهُ أَيَّامًا، فَقَالَ لِي: مَا حَبَسَكَ؟ قُلْتُ: الْحُمَّى قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْحُمَّى مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِمَاءِ زَمْزَمَ»ترجمہ
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہجوم کو روکا کرتا تھا، تو کچھ دن میں ان کے پاس نہ جا سکا، انہوں نے مجھ سے پوچھا: تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ میں نے کہا: بخار نے۔ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: بخار جہنم کی بھاپ میں سے ہے، تو اسے زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔“