المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
سن عثمان ووفاته رضي الله عنه باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی عمر اور وفات
حدیث نمبر: 129
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: قَالَت امْرَأَةُ عُثْمَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ أَطَافُوا بِهِ يُرِيدُونَ قَتْلَهُ: «إِنْ تَقْتُلُوهُ أَوْ تَتْرُكُوهُ فَإِنَّهُ كَانَ يُحْيِي اللَّيْلَ كُلَّهُ فِي رَكْعَةٍ يَجْمَعُ فِيهَا الْقُرْآنَ»ترجمہ
محمد بن سیرین کہتے ہیں: جب لوگوں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو گھیر لیا اور انہیں قتل کرنے کا ارادہ کیا تو ان کی اہلیہ نے کہا: ”تم چاہے انہیں قتل کر دو یا چھوڑ دو، وہ تو ساری رات ایک ہی رکعت میں قیام کرتے ہوئے پورا قرآن جمع کر لیا کرتے تھے۔“