المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
موسى بن سلمة، عن ابن عباس باب: موسیٰ بن سلمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12839
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِيُّ، ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمَكَّةَ فَقُلْنَا: إِنَّا إِذَا كُنَّا مَعَكُمْ صَلَّيْنَا أَرْبَعًا، فَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى رِحَالِنَا صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ: «تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِنْ رَغِمْتُمْ»ترجمہ
موسیٰ بن سلمہ کہتے ہیں: ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ مکہ میں تھے تو ہم نے کہا: جب ہم آپ کے ساتھ ہوتے ہیں تو چار رکعتیں پڑھتے ہیں، اور جب اپنی قیام گاہوں کو لوٹتے ہیں تو دو رکعتیں پڑھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا: ”یہ ابو القاسم ﷺ کی سنت ہے، خواہ تمہیں ناگوار ہی کیوں نہ گزرے۔“