حدیث نمبر: 12830
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ، عَنْ أَبِي زُمَيْلٍ الْحَنَفِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: " كَانَ الْمُسْلِمُونَ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ وَلَا يُفَاتِحُونَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ أُعْطِيكَهُنَّ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: وَتَجْعَلُ مُعَاوِيَةَ كَاتِبًا بَيْنَ يَدَيْكَ، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي أَنْ أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: «نَعَمْ»
ترجمہ

…انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! تین چیزیں ہیں جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت ام حبیبہ ہے، میں اس کا نکاح آپ سے کر دیتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور آپ معاویہ کو اپنا کاتب بنا لیں، اپنے سامنے رکھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور مجھے حکم دیں کہ میں کفار کے خلاف اسی طرح لڑوں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 12830
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 199، حدیث 12886