المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سماك الحنفي، عن ابن عباس باب: سماک حنفی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَذُوعِيُّ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، ثنا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَشِيُّ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا أَبُو زُمَيْلٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ لَا يَنْظُرُونَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ، وَلَا يُقَاعِدُونَهُ فَقَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ أُعْطِيكَهُنَّ، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: عِنْدِي أَحْسَنُ الْعَرَبِ، وَأَجْمَلُهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ أُزَوِّجُكَهَا، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: وَمُعَاوِيَةُ تَجْعَلُهُ كَاتِبًا تَجْعَلُهُ بَيْنَ يَدَيْكَ. قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: وَتُؤَمِّرُنِي أَنْ أُقَاتِلَ الْكُفَّارَ كَمَا كُنْتُ أُقَاتِلُ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: «نَعَمْ»سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنا اور ان کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے، تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: تین چیزیں ہیں جو میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: میرے پاس عرب کی سب سے حسین و جمیل عورت ہے، ام حبیبہ بنت ابی سفیان، میں اس کا نکاح آپ سے کر دیتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور معاویہ کو آپ اپنا کاتب بنا لیں، اسے اپنے سامنے رکھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ انہوں نے کہا: اور مجھے حکم دیں کہ میں کفار کے خلاف اسی طرح لڑوں جیسے میں مسلمانوں کے خلاف لڑا کرتا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“