المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 12791–12820) باب: (احادیث 12791 تا 12820)
حدیث نمبر: 12819
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: فِي هَذِهِ الْآيَةِ: {وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينَ} [البقرة: ١٨٤] ، «ثُمَّ نَسَخَتْهَا الْآيَةُ الْأُخْرَى» {فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ} [البقرة: ١٨٥]ترجمہ
محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت کے بارے میں فرمایا: ”اور جو لوگ روزہ رکھنے کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ہے، ایک مسکین کو کھانا کھلانا“ [سورۃ البقرۃ: 184] - ”پھر اسے دوسری آیت نے منسوخ کر دیا“: ”پس تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے وہ اس کے روزے رکھے“ [سورۃ البقرۃ: 185]۔