المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تميم بن الحارث بن قيس القرشي السهمي " قتل يوم أجنادين " باب: سیدنا تمیم بن حارث بن قیس قرشی سہمی رضی اللہ عنہ، یوم اجنادین میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 1281
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ أَجْنَادِينَ، مِنَ الْمُسْلِمِينَ، ثُمَّ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَهْمِ بْنِ هُصَيْصٍ: تَمِيمُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ قَيْسٍ "ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اجنادین کے دن شہید ہونے والوں کے ناموں میں، مسلمانوں میں سے، پھر قریش میں سے، پھر بنی سہم بن ہصیص میں سے: تمیم بن حارث بن قیس تھے۔“