المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمار بن أبي عمار، عن ابن عباس باب: عمار بن ابی عمار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ كَمْ أَتَى لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَوْمَ مَاتَ؟ قَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى مِثْلَكَ مِنْ قَوْمٍ يَخْفَى عَلَيْكَ ذَلكَ، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ فَاخْتَلَفَ عَلَيَّ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَعْلَمَ قَوْلَكَ فِيهِ، قَالَ: أَتَحْسِبُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: «خُذْ أَرْبَعِينَ بُعِثَ لَهَا، وَخَمْسَ عَشْرَةَ مُقَامُهُ بِمَكَّةَ يَأْمَنُ وَيَخَافُ، وَعَشْرًا مُهَاجَرُهُ بِالْمَدِينَةِ»عمار بن ابی عمار رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: نبی کریم ﷺ کی وفات کے دن آپ ﷺ کی عمر کیا تھی؟ انہوں نے کہا: مجھے تمہاری طرح کے کسی شخص سے یہ توقع نہیں تھی کہ یہ بات تم پر مخفی ہو۔ میں نے عرض کیا: میں نے یہ بات پوچھی تو مجھے مختلف جواب ملے، اس لیے میں نے چاہا کہ اس بارے میں آپ کی رائے معلوم کروں۔ انہوں نے کہا: کیا تم حساب لگا سکتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ انہوں نے کہا: ”چالیس سال لے لو، جن (کی عمر) پر آپ ﷺ کو نبی بنا کر بھیجا گیا، اور پندرہ سال مکہ میں قیام کے، جن میں آپ ﷺ کبھی امن میں رہے اور کبھی خوف میں، اور دس سال مدینہ میں ہجرت کے بعد (قیام کے)۔“