المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمار بن أبي عمار، عن ابن عباس باب: عمار بن ابی عمار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12788
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ» وَكَانَ الْحَسَنُ يَقُولُ: «تُوُفِّيَ، وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کی وفات کے وقت آپ ﷺ کی عمر پینسٹھ برس تھی۔“
اور حسن (بصری) رحمہ اللہ کہا کرتے تھے: ”آپ ﷺ کی وفات ساٹھ برس کی عمر میں ہوئی۔“