المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمار بن أبي عمار، عن ابن عباس باب: عمار بن ابی عمار کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12786
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ يَخْطُبُ إِلَى جِذْعٍ قَبْلَ أَنْ يَتَّخِذَ الْمِنْبَرَ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ، وَتَحَوَّلَ إِلَيْهِ حَنَّ الْجِذْعُ فَاحْتَضَنَهُ فَسَكَنَ» ، وَقَالَ: «لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْهُ لَحَنَّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ منبر بنانے سے پہلے ایک کھجور کے تنے کے سہارے کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے، جب آپ ﷺ نے منبر بنوا لیا اور اس کی طرف منتقل ہو گئے تو وہ تنا آواز نکالنے لگا، آپ ﷺ نے اسے گلے لگایا تو وہ خاموش ہو گیا، اور فرمایا: ”اگر میں اسے گلے نہ لگاتا تو یہ قیامت کے دن تک اسی طرح روتا رہتا۔“