المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو نضرة، عن ابن عباس باب: ابونضرہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12720
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا يَاسِينُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَخْزُومِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ الْبَصْرِيُّ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو عُقَيْلٍ الدَّوْرَقِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: ٩٥] قَالَ: «هُمْ قَوْمٌ كَانُوا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَا يَغْزُونَ مَعَهُ لِأَسْقَامٍ، وَأَمْرَاضٍ، وَأَوْجَاعٍ، وَآخَرُونَ أَصِحَّاءُ لَا يَغْزُونَ مَعَهُ، وَكَانَ الْمَرْضَى فِي عُذْرٍ مِنَ الْأَصِحَّاءِ»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ عزوجل کے فرمان ”مومنوں میں سے بغیر عذر کے بیٹھ رہنے والے (اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے) برابر نہیں“ [سورۃ النساء: 95] کے بارے میں روایت ہے، فرمایا: ”یہ وہ لوگ تھے جو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بیماریوں اور تکلیفوں کی وجہ سے آپ ﷺ کے ساتھ جہاد میں نہیں جاتے تھے، اور کچھ دوسرے تندرست لوگ بھی تھے جو آپ ﷺ کے ساتھ جہاد میں نہیں جاتے تھے، تو بیمار لوگ تندرستوں کی نسبت معذور تھے۔“