المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عثمان، عن ابن عباس باب: ابوعثمان کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12719
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَنَّ الزُّبَيْرَ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللهِ فَوَجَدَ فَرَسًا مِنْ ضِئْضِئِهَا تُبَاعُ، فَنُهِيَ أَنْ يَشْتَرِيَهَا»ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اللہ کی راہ میں ایک گھوڑا (بطور صدقہ) دے دیا، پھر اسی گھوڑے کی نسل کا ایک گھوڑا بکتا ہوا پایا تو انہیں اسے خریدنے سے منع کر دیا گیا۔