المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عمران السلمي أبو الحكم، عن ابن عباس باب: عمران سلمی ابوحکم کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12684
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، وَيُوسُفُ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ أَبِي الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ، فَقَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنِ الْجَرِّ، وَالدُّبَّاءِ»
وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «مَنْ كَانَ مُحَرِّمًا مَا حَرَّمَ اللهُ وَرَسُولُهُ , فَلْيُحَرِّمِ النَّبِيذَ - يَعْنِي نَبِيذَ الْجَرِّ -»ترجمہ
ابوالحکم سلمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مٹکے کے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے مٹکے اور کدو کے برتن سے منع فرمایا۔“
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جو کوئی وہی حرام سمجھے جو اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے، وہ (اسی مٹکے کا) نبیذ بھی حرام سمجھے۔“