المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو الجويرية الجرمي، عن ابن عباس باب: ابوجویریہ جرمی کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12640
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ الْجَرْمِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ الْبَاذَقِ، فَقَالَ: «سَبَقَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَاذَقُ مَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ»ترجمہ
ابو جویریہ جرمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے باذق (انگور کے شیرے سے بنے مشروب) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”محمد ﷺ باذق سے پہلے (تشریف لا چکے تھے)، جو چیز بھی نشہ دے وہ حرام ہے۔“